REF:

سربراہ رائل ملائیشین نیوی ایڈمرل تان سری عبدالرحمن بن ایوب کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ-

Rawalpindi - May 20, 2024

No PR-149/2024-ISPR

سربراہ رائل ملائیشین نیوی ایڈمرل تان سری عبدالرحمن بن ایوب کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ-

نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے معزز مہمان کا استقبال کیا-

پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا-

معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی-

دونوں ممالک کی بحری افواج کے سربراہان نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا-

رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا-

-0-0-0-0-0-0-0-0-0-0-