REF:

میجر بابر نیازی شہید (عمر: 36 سال، رہائشی ضلع میانوالی) جو 14 مئی کو بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے-

Rawalpindi - May 15, 2024

No PR-141/2024-ISPR

میجر بابر نیازی شہید (عمر: 36 سال، رہائشی ضلع میانوالی) جو 14 مئی کو بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے-

میجر بابر کی نماز جنازہ ژوب کینٹ میں ادا کر دی گئی-

نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی اور سول افسران، عوام اور سول انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی-

شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی شہر میں سپرد خاک کیا جائے گا-

پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی دہشت گردی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے-

ہمارے بہادر بیٹوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں-

مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی-

-0-0-0-0-0-0-0-0-0-0-