REF:

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا قطر کا دورہ- 

Rawalpindi - June 08, 2024

No PR-170/2024-ISPR

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا قطر کا دورہ- سربراہ پاک بحریہ کی قطری افواج کے چیف آف اسٹاف اور کمانڈر قطری امیری نیول فورسز سے اہم ملاقاتیں-ملاقاتوں کے دوران دفاعی تعلقات، دو طرفہ بحری تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا-

سربراہ پاک بحریہ نے محمد بن غانم الغنیم نیول اکیڈمی، نیول بیس ام الحول اور قطر امیری بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا-نیول چیف کو قطری بحریہ کی استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی- سربراہ پاک بحریہ نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں شرکت کے ذریعے علاقائی میری ٹائم امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا-میزبان حکام نے خطے کی بحری سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی-

نیول چیف کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا-

-0-0-0-0-0-0-0-0-0-0-